گول نارنجی + ہر صفحے سے فوری فارم کھولتا ہے۔ فارم نیچے سے کھلتا ہے اور صرف ضروری خانے ہوتے ہیں۔
| فارم | کیا لکھیں | یاد رکھیں |
|---|---|---|
| پتھائی | پتھیر، اینٹیں، ٹوٹ پھوٹ %، معیار | ٹوٹ پھوٹ خود 2% ہے۔ |
| بھرائی | خالی لائن، اینٹیں، بھرائی والا | اگلی خالی لائن خود چنی جاتی ہے۔ |
| جلائی | فائرمین، دن/رات، لائن، کوئلہ، درجہ حرارت، وقت | آگ والی لائن اور ابھی کا وقت خود۔ |
| نکاسی | تیار لائن، نکاسی والا، اول، دوم، کھنگر، ٹوٹی | ایک بار محفوظ کرنے سے نکاسی مکمل۔ |
| دستی | مزدور، رقم | ہفتے کے دوران لی گئی نقدی۔ |
| پیشگی | دی یا وصولی، مزدور، رقم | حد سے زیادہ پر مالک کی وجہ۔ |
| فروخت | گاہک، گریڈ، تعداد | قیمت ترتیبات سے۔ |
| وصولی | بقایا بل، رقم، طریقہ | بل کا بقایا خود آ جاتا ہے۔ |
| خریداری | چیز، سپلائر، مقدار، ریٹ | سپلائر کے کھاتے میں خود جاتی ہے۔ |
مشورہ: محفوظ کر کے اگلا دبائیں تو فارم کھلا رہتا ہے، بھرائی میں اگلی خالی لائن اسی بھرائی والے کے ساتھ کھلتی ہے۔