مواد پر جائیں

سبق 01 · شروع

ایپ کھولیں اور لاگ اِن کریں

کس کے لیے: سب کے لیے

  1. فون کے کروم میں بھٹے کا پتہ کھولیں، مثلاً app.bhatta-manager.com۔
  2. ایک بار انسٹال کریں: کروم کا ⋮ مینو، پھر Add to Home screen۔ “بھٹہ منیجر” کا نشان فون پر آ جائے گا، آئندہ اسی سے کھولیں۔
  3. مالک کا دیا ہوا صارف نام اور پاس ورڈ لکھیں، لاگ اِن دبائیں۔
  4. اگر بھٹہ کوڈ مانگے تو مالک کا دیا کوڈ لکھیں (مثلاً SAD208)۔
  5. اردو اور انگریزی بدلنے کے لیے اوپر UR / EN دبائیں۔

مشورہ: سگنل نہ ہو تب بھی کام جاری رکھیں۔ اندراج فون میں محفوظ رہتے ہیں اور سگنل آنے پر خود چلے جاتے ہیں۔

باہر نکلنے کے لیے اوپر دائیں سرخ بٹن (آپ کا نام) دبائیں۔

لاگ ان مفت آزمائش شروع کریں