مواد پر جائیں

سبق 04 · شروع

پہلی ترتیب

کس کے لیے: مالک · سیزن کے شروع میں ایک بار

  1. ریٹ: ہوم › مزید › ترتیبات۔ پتھائی، بھرائی، نکاسی، جلائی کے ریٹ، فی ہزار پیشگی کٹوتی، اینٹ کی قیمت اور پیشگی کی حد لکھیں، ہر ایک کے ساتھ سبز محفوظ دبائیں۔
  2. ابتدائی اسٹاک: پہلے دن بھٹے پر موجود اول، دوم، کھنگر، کچی اینٹ، کوئلہ (کلو)، دیگر ایندھن (کلو) اور دیگر سامان۔ اس کے بغیر اسٹاک صفر سے شروع ہو کر منفی ہو سکتا ہے۔
  3. بھٹے کا مقام: نقشے پر بھٹہ دبائیں، یا بھٹے پر کھڑے ہو کر میرا موجودہ مقام۔
  4. بھٹے کی ساخت (ترتیبات): لائنیں، چیمبر، یا دونوں (جس بھٹے میں کچھ چکر چیمبر سے اور کچھ لائن سے بھرتے ہیں) چنیں اور ہر ایک کی تعداد لکھیں۔ نئے یونٹ آخر میں جڑتے ہیں؛ صرف آخر کے خالی یونٹ ہٹ سکتے ہیں۔ دونوں میں بھٹہ بورڈ پر چیمبر / لائن کا سوئچ آتا ہے اور فوری فارم دونوں دکھاتے ہیں۔
  5. آگ کے پیچھے گرم لائنیں: کتنی جلی لائنیں ٹھنڈی ہوتی رہیں، مثلاً 40۔
  6. اقسام: مزدوروں کی کیٹیگری، خریداری کی اشیاء، گاہک کی قسم، ادائیگی کا طریقہ۔ اپنی بھی شامل کریں، مثلاً “آفس بوائے” یا “ڈیزل”۔ جس چیز پر ایندھن کا نشان ہو وہ ٹن میں خریدی اور کوئلے کی طرح گنی جاتی ہے۔
  7. سرکاری ریٹ: صرف ریکارڈ کے لیے۔ مزدوری پر اثر نہیں، انتباہ ابھی بند ہے۔
  8. صارفین: منشی اور اکاؤنٹنٹ بنائیں (سبق 32)۔
  9. مزدور: سب مزدور ابتدائی پیشگی کے ساتھ درج کریں (سبق 15)۔
لاگ ان مفت آزمائش شروع کریں